ماسکو،3اگست(آئی این ایس انڈیا):روسی وزیراعظم دیمتری میدیودیف نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں روس کے خلاف کھلی اقتصادی جنگ کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے امکانات کی امید ختم ہو گئی ہے۔ میدیویدیف کے مطابق کانگریس کی جانب سے پابندیوں کا بل صدر ٹرمپ کی کمزوری کا مظہر ہے۔ بدھ کے روز امریکی صدر نے کانگریس کی منظورکردہ ان پابندیوں پر دستخط کر دیے تھے۔ اس قانونی بل میں یہ شق بھی شامل ہے کہ صدر ٹرمپ روس کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ نہیں کر سکتے اور اس کے لیے انہیں کانگریس سے اجازت لینا ہو گی۔